جتنا بڑا دکھ ہے اُتنا ہی سکھ بھی ملے گا، اگر ابھی اندھیرا ہے تو اُجالا بھی ہوگا، یہ تمہارے رب کا وعدہ ہے۔ ❤️
ماں اپنے بچے کی ایک سسکی بھی سہہ نہیں پاتی، اور اللہ تو تم سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔ ❤
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا.🌹 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے ابن آدم! جب تک تو مجھے پکارتا رہے گا، میں تجھے معاف کرتا رہوں گا، اور مجھے تیرے گناہوں کی کوئی پرواہ نہیں۔" (سنن ابن ماجہ)
تہجد اگر لاڈلی ہے تو اُس تک پہنچ جانے والا اللہ کا سب سے لاڈلا بندہ ہے، اور جب لاڈلا فرمائش کرتا ہے تو اُسے رد کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ ❤️
بے شک، صبر کرنے والے اللہ کے خاص اور قریب ترین بندے ہوتے ہیں۔ اُن کی دعاؤں کا جواب عرش سے دیا جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ انہیں اپنی خاص رحمت اور سکون عطا فرماتا ہے۔ ❤️
یا اللہ!*جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔ ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہماری آنکھوں کے آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے۔ آمین ❤️
اللہ ہر اس آنسو سے واقف ہے جو آپ نے مسکراتے ہوئے پلکوں کے پیچھے چھپا لیا تھا۔ وہ ہر اس دعا سے واقف ہے جس کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہوئے آپ کا دل تکلیف سے پھٹ رہا تھا۔ اللہ آپ کے ہر درد اور ہر دعا سے باخبر ہے۔ بس تھوڑا سا اور انتظار کریں، وہ جلد ہی آپ کے لیے "کُن" کے معجزے بھیجے گا۔ ان شاء اللہ ❤️
جہاں اتنا مانگا، وہاں ایک بار پھر مانگ لو۔ ممکن ہے تمہاری یہ آخری دعا ہی معجزوں کی دعا ہو! ❤️
اگر تمہیں کم عمری میں ہی بہت پریشانیاں آ رہی ہیں تو سمجھ لو کہ تمہارا رب تمہیں بہت نوازنے والا ہے۔ ❤️
ایک وہی تو ہے جو تم سے بیزار نہیں ہوتا، جو یہ جانتا ہے کہ تم اپنی غرض کے لیے اُسے پکار رہے ہو، مگر پھر بھی وہ تمہیں سُنتا ہے، بہت غور سے سُنتا ہے۔ ❤️
فجر کی نماز قضا کر کے کامیاب صبح کی امید رکھنا نادانی ہے۔ یاد رکھیں، کامیابی کا راز اللہ کی عبادت میں پوشیدہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز فجر سے کریں، تاکہ آپ کی صبح واقعی کامیاب ہو اور آپ کی زندگی میں برکتیں نازل ہوں۔ ❤️
*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"نماز سب سے افضل اعمال میں سے ہے، اور فجر کی نماز پڑھنے والا اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے۔" ❤️
جیسا گمان کرو گے اللہ کو ویسا ہی پاؤ گے، اپنے رب سے کبھی مایوس نا ہونا، چاہے ہر طرف اندھیرا چھا جائے تب بھی یاد رکھنا کہ اندھیروں پر غالب بھی وہی ہے۔ ❤
